QR CodeQR Code

قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمانؑ سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے، علامہ اصغر علی سیفی

7 May 2021 13:44

اپنے ایک بیان میں وفاق المدارس شعبہ قم کے مدیر کا کہنا تھا کہ کیا بہتر ہوتا اس دن کو تمام شیعہ تنظیمیں اور انجمنیں باہمی اتفاق و ہمدلی کیساتھ مناتیں اور اہل ایمان و انتظار کی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرتیں اور امام زمان (عج) کیساتھ بیعت کرتے ہوئے اپنے پروگراموں کا آغاز کرتے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس شعبہ قم کے مدیر اور محقق مہدویت حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے اپنے ایک بیان میں کہا قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمان (عج) سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ روایات کی رو سے امام زمان (عج) اور ان کے مخلص و باوفا انصار بیت المقدس کو یہودیوں اور سفیانیوں سے آزاد کروائیں گے۔ کیا بہتر ہوتا اس دن کو تمام شیعہ تنظیمیں اور انجمنیں باہمی اتفاق و ہمدلی کے ساتھ مناتیں اور اہل ایمان و انتظار کی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرتیں اور امام زمان (عج) کے ساتھ بیعت کرتے ہوئے اپنے پروگراموں کا آغاز کرتے۔


خبر کا کوڈ: 931255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931255/قدس-کو-باہمی-یکجہتی-اور-امام-زمان-سے-بیعت-کرتے-ہوئے-منایا-جائے-علامہ-اصغر-علی-سیفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org