0
Friday 7 May 2021 15:16

قرآن انقلابی کتاب و دنیا کو تبدیل کرنے کا عظیم نسخہ ہے، حافظ نصراللہ

قرآن انقلابی کتاب و دنیا کو تبدیل کرنے کا عظیم نسخہ ہے، حافظ نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر و جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے صدر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ نبی اکرمؐ نے فرمایا میرے ایک ہاتھ پر چاند اور ایک پر سورج رکھدیا جائے، پھر بھی تمام انسانوں تک قرآن کی دعوت پہنچاتا رہوں گا، قرآن انقلابی کتاب اور دنیا کو تبدیل کرنے کا عظیم نسخہ ہے، اگر یہ قوم اپنے مسائل کو حل کرنے کیلئے قرآن سے رجوع کرے، تو تمام مسائل سے نجات مل سکتی ہے، عمران خان گھر اسکیم کے تحت پوری قوم کو سودی نظام میں جکڑ کر عالمی مالیاتی اداروں کو خوش کرنا چاہتے ہیں، جبکہ سود لینے، دینے اور لکھنے والوں کیخلاف اللہ اور ان کے رسول نے اعلان جنگ کر رکھا ہے، سود اور سودی معیشت معاشی نظام کی بربادی کی اصل بنیاد ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے علاقے گولارچی میں سید داﺅد شاہ گیلانی ولیج میں تقریب ختم القرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نصراللہ عزیز نے مزید کہا کہ قرآن مجید بلاسودی نظام کا زبردست انقلابی پیکیج پیش کیا ہے، اس لئے قرآن کریم کے بتائے ہوئے اصولوں اور نظام کی روشنی میں قوم کو ریلیف دیا جائے۔

حافظ نصراللہ عزیز نے کہا کہ اشرف صحرائی کی بھارتی جیل میں شہادت انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی نے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، جس پر یورپی یونین سمیت مغرب خاموش تماشائی کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ پاکستان کو بلیک میل کرنے کیلئے تحفظ ختم نبوت قانون کو ختم کرنے اور گستاخان رسولؐ کو رہا کرنے کی یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد پاس کرکے اسلام دشمنی کا ثبوت فراہم کیا ہے۔ حافظ نصراللہ عزیز نے مطالبہ کیا کے حکومتِ پاکستان کشمیری سیاسی قیدیوں کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 931269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش