0
Friday 7 May 2021 15:41

اصغریہ تحریک و اے ایس او کے تحت سندھ بھر میں عظیم الشان القدس ریلیاں

اصغریہ تحریک و اے ایس او کے تحت سندھ بھر میں عظیم الشان القدس ریلیاں
اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر مظلومین فلسطین سے پاکستانی عوام خواتین، مرد اور کمسن بچوں کی اظہار یکجہتی، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام القدس ریلیوں کے دوران القدس کی پکار الجہاد الجہاد، امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور و دیگر فلگ شگاف نعروں سے سندھ کی فضائیں گونج اٹھیں۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے سندھ بھر میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، بھٹ شاہ، ہالا، نوابشاہ، مورو، نوشہروفیروز، کنڈیارو، رانی پور، خیرپورمیرس، سکھر، صالع پٹ، گھوٹکی، پنو عاقل، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو سٹی، جوہی سمیت سندھ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں و اضلاع میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکا و اسرائیل کیخلاف القدس ریلیاں نکالی گئی۔

القدس ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر حسن علی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ عالمی یوم القدس ظالم اور مظلوم کے درمیان تمیز کرنے کا دن ہے، مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا سب سے زیادہ اہم ترین مسئلہ ہے، جس سے ہم الگ نہیں ہو سکتے، مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو ایک ہو کر رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت میں جدوجہد کرنی چاہیئے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ امریکا کی سربراہی میں تسلط پسند نظام، سعودی عرب اور صہیونی حکومت کے باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنا چاہتا ہے، جس کو بے نقاب کرنے کیلئے بُرعزم اور جذبہ حریت سے سرشار ملت للکارتی آرہی ہے، ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی علاقے آزاد اور غاضب صہیونی اسرائیل نابود ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 931272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش