0
Saturday 20 Aug 2011 00:02

یوم علی ع کے موقع پر جنوبی پنجاب میں مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کی سخت سیکورٹی کا فیصلہ

یوم علی ع کے موقع پر جنوبی پنجاب میں مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کی سخت سیکورٹی کا فیصلہ
ملتان:اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے یوم علی ع کے موقع پر جنوبی پنجاب میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کیلئے سخت سیکورٹی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، بھکر، بہاولپور، لودھراں، راجن پور، رحیم یار خان، وہاڑی اور میانوالی کیلئے سیکورٹی پلان مرتب کرنے کیلئے ڈی پی اوز کو خصوصی احکامات جاری کئے ہیں، جس کے مطابق امام بارگاہوں پر اضافی پولیس اہلکار تعینات کرنے اور مجالس و ماتمی جلوسوں میں داخل ہونے والے ہر شخص کی جامہ تلاشی لینے اور ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کو کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اضافی پولیس نفری کے علاوہ خواتین پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گی، اس کے علاوہ ایمبولینسز بھی موجود رہیں گی، صوبائی حکومت نے انتظامیہ کو عزاداروں کیلئے ہر قسم کی سہولیات فرہم کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 93131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش