0
Friday 7 May 2021 20:10

مقبوضہ کشمیر میں کورونا پھیلاؤ سنگین، 5443 نئے کیسز، 50 ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں کورونا پھیلاؤ سنگین، 5443 نئے کیسز، 50 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں جمعہ کو مزید 5443 کورونا کیسز سامنے آگئے۔ اس کے علاوہ مہلک وائرس میں مبتلاء 50 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں 3575 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 1868 کا تعلق جموں سے ہے۔ آج سرینگر ضلع میں 1071، بارہمولہ میں 496، بڈگام میں 384، پلوامہ میں 118، کپوارہ میں 198، اننت ناگ میں 568، بانڈی پورہ میں 93، گاندربل میں 169، کولگام میں 344 اور شوپیان ضلع میں 134 کیسز سامنے آگئے۔ ادھر گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں کمیونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کو پھلینے سے روکنے کے لئے کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں اور گھروں میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ کے برعکس امسال زیادہ تعداد میں مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں اور اس سال بچوں میں بھی کورونا کی علامات پائی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 931326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش