0
Friday 7 May 2021 20:10

کورونا بحران کی شدت سے مجبور ہوکر مودی کو پھر خط لکھنا پڑا، راہل گاندھی

کورونا بحران کی شدت سے مجبور ہوکر مودی کو پھر خط لکھنا پڑا، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وباء کے سبب ملک ہولناک بحران میں پہنچ گیا ہے لہٰذا ابھی تمام فریقوں کو اعتماد میں لے کر کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا جانا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے آج نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا کہ کورونا وائرس نے ملک کو سنگین بحران میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہم سبھی مل کر اس عظیم بحران سے نمٹ سکتے ہیں لہٰذا تمام فریقوں کو اعتماد میں لے کر یہ لڑائی لڑنی ہوگی اور انہیں یقین ہے کہ مل کر لڑنے سے کورونا پر فتح پائی جا سکے گی۔ کانگریس کے لیڈر نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پیغام میں مودی کو لکھے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وباء سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال اور حکومت کی اس سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی نہ ہونے کے سبب انہیں دوبارہ وزیراعظم کو خط لکھنے پر مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا مودی ان کے مشورے پر مثبت طریقے سے غوروخوض کریں گے، اس سنگین بحران میں ملک کے عوام ان کی ترجیح ہوں گے۔ انہوں نے مودی سے درخواست کی کہ وہ اپنی استعداد کا استعمال کرکے متاثرین کی راحت رسانی کا کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 931328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش