0
Friday 7 May 2021 22:09
عالمی یوم القدس

یمن، اسرائیل کیخلاف "القدس ریلی" پر جارح سعودی اتحاد کا ہوائی حملہ، 10 شہید و زخمی

یمن، اسرائیل کیخلاف "القدس ریلی" پر جارح سعودی اتحاد کا ہوائی حملہ، 10 شہید و زخمی
اسلام ٹائمز۔ آج جمعۃ الوداع، عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطینی شہریوں کے حق میں صیہونی جرائم کے خلاف یمن میں منعقد ہونے والی ایک "قدس ریلی" پر جارح سعودی لڑاکا طیاروں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جارح سعودی عرب کی جانب سے یہ ہوائی حملہ آج سہ پہر یمنی صوبے مأرب کے شمالی حصے میں کیا گیا ہے جبکہ عرب چینل المسیرہ کے مطابق السحاری گاؤں کے علاقے مجزر میں ہونے والے اس سعودی حملے میں دسیوں یمنی شہری شہید و زخمی ہو گئے ہیں تاہم مزید تفصیلات ہنوز موصول نہیں ہوئیں۔ دوسری طرف انصار اللہ کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں 7 یمنی شہری شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 931341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش