0
Friday 7 May 2021 23:50
کورونا ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے

ڈی آئی خان میں یوم القدس بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

ڈی آئی خان میں یوم القدس بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوم القدس کورونا ایس او پیز پہ عمل کرتے ہوئے محدود پیمانے پہ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ یوم القدس کا پہلا علامتی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد لاٹو فقیر میں  منعقد ہوا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈی آئی خان ڈویژن کے زیراہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے سید نثار کاظمی، ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین علامہ سید غضنفر علی نقوی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید اسد علی زیدی نے خطاب کیا۔ اس پروگرام کے آخر پر اسرائیلی اور امریکی پرچم نزر آتش کیا گیا۔ آئی ایس او کے ڈویژنل صدر ابوزر ملیانی نے سامعین سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ قدس کا مسئلہ خالصتأ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ قدس کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے کوشاں رہیں گے۔ تمام امت مسلمہ کو فلسطین کے مظلومین اور قبلہ اول کے لیے آواز اٹھانی چاہیئے۔ ہم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق پاکستان میں کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھے اور اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ 

یوم القدس کی مناسبت سے دوسرا بڑا انسانی اجتماع کوٹلی امام حسین (ع) میں منعقد ہوا۔ مسجد ولی العصر میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر نے جمعۃ الوداع یوم القدس کی مناسبت سے بڑے اجتماع سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ آج رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے اور عبادات اور خدا سے  راز نیاز کا دن ہے۔ جمعتہ الوداع کو ایک اور خاص اہمیت حاصل ہے کہ اس دن کو رہبر کبیر، بت شکن، بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی نے یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا یعنی اس دن کو بیت المقدس کی آزادی اور عالم اسلام کے مسلمان بلخصوص فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور مسلمانوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کا دن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر  اس دن کو فرمان امام خمینی کے مطابق مناتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں اور کشمیر شام، فلسطین سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں مسلمانوں پہ جاری انسانیت سوز واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ علامہ محمد  رمضان توقیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوم القدس کا اعلان امام راحل امام خمینی نے انقلاب اسلامی کے وقوع پذیر ہونے کے بعد کیا تھا جبکہ بانی پاکستان نے سب سے پہلے اسرائیل کیلئے ناجائز ریاست کی اصلطلاح استعمال کی تھی۔ ہم فلسطین کی آزادی، مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے اور ان کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آزادی فلسطین کیلئے پاکستان اور ایران ایک پلیٹ فارم پہ ہیں جبکہ کشمیر پہ ایران نے سب سے زیادہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 931366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش