0
Saturday 8 May 2021 00:21

یوم القدس، ٹانک میں آزادی قدس اجتماع، شہریوں کی بھرپور شرکت

یوم القدس، ٹانک میں آزادی قدس اجتماع، شہریوں کی بھرپور شرکت
اسلام ٹائمز۔ آج دنیا بھر میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح ٹانک میں بھی یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آزادی القدس ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ گرہ بلوچ کی جامع مسجد جعفریہ میں نماز جمعہ کے بعد امریکہ و اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پہ مولانا شاہد عباس بلوچ نے یوم القدس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرئیل اور امریکہ نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز قبضہ کرکے اب تک لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کو شھید کیا ہے۔ ناجائز یہودی بستیوں کو فلسطینی سر زمین پر بسایا گیا ہے اور لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کو اپنے وطن سے بے دخل کر کے ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے۔ لاکھوں خواتین بیوہ ہو چکی ہیں اور ہزاروں مرد اب بھی قید کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ ہمارا پہلا قبلہ بیت المقدس یہودیوں کے قبضے میں ہے اور مسلمان اس کی زیارت کو ترس رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ استعماری قوتیں اسلام کے خلاف سازشیں کر کے مسلمانوں کو آپس میں لڑوا رہی ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے کھلم کھلا دشمن ہیں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں اور دشمنوں کی سازشوں کا ملکر مقابلہ کریں۔ اسلام امن اور محبت کا دین ہے۔ ماہ رمضان ہمیں برداشت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ اسلام کا عین پیغام بھی بھائی چارہ اور امن ہے۔ احتجاجی مظاہرے کے آخر میں اسرائیلی جھنڈےکو نذرآتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 931368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش