QR CodeQR Code

شازیہ اسحاق ملاکنڈ سے پہلی خاتون اے ایس پی بن گئیں

8 May 2021 00:53

چترال سے تعلق رکھنے والی شازیہ اسحاق نے ابتدائی تعلیم اپر چترال سے حاصل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم کے لئے اسلامیہ کالج پشاور میں تعلیمی سفر جاری رکھا، یونیورسٹی آف پشاور  سے پولیٹکل سائنس میں ٹاپ کیا اور سی ایس ایس کی تیاری شروع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ چترال سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ شازیہ اسحاق سی ایس ایس کا امتحان نمایاں کارکردگی سے پاس کرکے ملاکنڈ سے پہلی خاتون اے ایس پی بن گئیں۔شازیہ اسحاق نے ابتدائی تعلیم اپر چترال سے حاصل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم کے لئے اسلامیہ کالج پشاور میں تعلیمی سفر جاری رکھا، یونیورسٹی آف پشاور  سے پولیٹکل سائنس میں ٹاپ کیا اور سی ایس ایس کی تیاری شروع کر دی، شازیہ 2009 میں قومی سائنسی مقابلہ بھی جیت چکی ہیں۔ شازیہ اسحاق نے بتایا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، قوم کی خدمت اولین ترجیح ہوگی، پختہ ارادہ،  ھمت اور لگن انسان کو چٹان کی طرح مضبوط کر دیتا ہے، ان کا تعلق ایک ایسے گاؤں سے ہے جو دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے لیکن والدین کی دعاؤں نے ثابت کر دکھایا کہ خواتین بھی اپنی محنت کے بل بوتے پر کسی بھی شعبے میں کارہائے نمایاں سر انجام دے سکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 931370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931370/شازیہ-اسحاق-ملاکنڈ-سے-پہلی-خاتون-اے-ایس-پی-بن-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org