QR CodeQR Code

فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنا جرم بن گیا 

ملتان، یوم القدس کی ریلی نکالنے پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے رہنمائوں پر ایف آئی آر درج 

8 May 2021 01:50

 ایف آئی آر میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر، حسنین بخاری، سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان عاطف سرانی، دائم ہمدانی، مختیار گیلانی، امیر ساقی، عترت کاظمی، کارب کاظمی اور دانش شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میںمظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف آوازبلند کرنا بھی جرم بن گیا،ملتان پولیس نے یوم القدس کی ریلی نکالنے پر تھانہ چہلیک میں ایف آئی آر درج کرلی، ایف آئی آر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر درج کی گئی ، ایف آئی آر میں 10 نامزد اور 130 نامعلوم شامل ہیں، ایف آئی آر میںمجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس اوملتان ثقلین ظفر، حسنین بخاری، سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان عاطف سرانی ، دائم ہمدانی،مختیار گیلانی،امیر ساقی،عترت کاظمی،کارب کاظمی اور دانش شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یوم القدس کے موقع پر تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک القدس ریلی نکالی گئی تھی جس میں خصوصی طور پر ایس او پیز کا خیال رکھا گیا تھا اس کے باوجود بھی ملتان پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔ 


خبر کا کوڈ: 931375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931375/ملتان-یوم-القدس-کی-ریلی-نکالنے-پر-ایم-ڈبلیو-اور-آئی-ایس-او-کے-رہنمائوں-ایف-آر-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org