0
Saturday 8 May 2021 02:26

ملتان، یوم القدس کے موقع پر چوک کمہاراں سے نکلنے والی ریلی پر بھی ایف آئی آر درج 

ملتان، یوم القدس کے موقع پر چوک کمہاراں سے نکلنے والی ریلی پر بھی ایف آئی آر درج 
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی دوسری ریلی کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگیا، ملتان میں یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی۔ تھانہ نیوملتان میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں کرونا ایس او پیز کو جواز بنا کر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں 9 افراد کو نامزد جبکہ 8 نامعلوم شامل ہیں، نامزد افراد میں مدرسہ شہید مطہری کے پرنسپل معروف عالم دین علامہ قاضی نادر حسین علوی، مسجد، مدرسہ و امام بارگاہ کے متولی سید اسد عباس شاہ، علامہ غلام مصطفی انصاری، سید اقبال مہدی زیدی، وسیم عباس معصومی، سید علی رضا گیلانی، حسنین انصاری، مولانا عبدالہادی اور علی رضا شامل ہیں۔ ملتان میں اس سے قبل شہادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب کے موقع پر بھی ضلعی پولیس نے 19ایف آئی آر درج کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 931378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش