?>?> ملتان کے بعد خانیوال پولیس نے بھی القدس ریلی نکالنے پر ایف آئی آر کاٹ دی  - اسلام ٹائمز
0
Saturday 8 May 2021 03:07

ملتان کے بعد خانیوال پولیس نے بھی القدس ریلی نکالنے پر ایف آئی آر کاٹ دی 

ملتان کے بعد خانیوال پولیس نے بھی القدس ریلی نکالنے پر ایف آئی آر کاٹ دی 
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے بعد خانیوال میں بھی یوم القدس کی ریلی نکالنے والے ریڈار پر آگئے، خانیوال پولیس نے تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقے عبدالحکیم میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی القدس ریلی کے منتظمین اور شرکاء کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ ایف آئی آر میں 13 افراد نامزد جبکہ 20 افراد نامعلوم ہیں، نامزد افراد میں شفقت حسین کھرل، صفدر حسین کھرل، اعجاز کھرل، محمد سجاد، نذر حسین، مشتاق حسین، مختیار حسین، ثقلین عباس، عنصر عباس، عاصم رضا، سبطین حیدر، قمر حسین اور دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اربعین کے موقع پر عبدالحکیم میں اربعین واک نکالنے کے اعلان کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور پولیس نے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتاریاں کی تھیں۔  
خبر کا کوڈ : 931380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش