QR CodeQR Code

کراچی میں ڈی سی فرعون بنے ہوئے ہیں اور پولیس من مانی کررہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان

8 May 2021 03:51

پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں وسیم اختر اور فیصل سبزواری نے کہا کہ مقامی پولیس نہ ہونے پر پولیس نے کراچی کو دبئی سمجھ لیا ہے، تاجروں سے عیدی کے نام پر بھتہ لیا جارہا ہے، پولیس تاجروں سے بھتہ طلب کررہی ہے، شہر میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈی سی فرعون بنے ہوئے ہیں اور پولیس من مانی کررہی ہے۔ کراچی میں وسیم اختر اور فیصل سبزواری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے لاک ڈاؤن میں انتظامات کو بہتر کرنے اور پولیس کی جانب سے تاجروں سے بھتہ لئے جانے پر فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کورونا وباء میں کاروبار متاثر ہوئے ہیں، کراچی میں 100 سے زائد مارکیٹیں بند کردی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی، وفاقی اور سندھ حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں، تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلے کئے جارہے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ عید کے آخری دنوں میں مارکیٹ کے اوقات درست نہیں رکھے گئے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ مقامی پولیس نہ ہونے پر پولیس نے کراچی کو دبئی سمجھ لیا ہے، تاجروں سے عیدی کے نام پر بھتہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تاجروں سے بھتہ طلب کررہی ہے، شہر میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے۔


خبر کا کوڈ: 931384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931384/کراچی-میں-ڈی-سی-فرعون-بنے-ہوئے-ہیں-اور-پولیس-مانی-کررہی-ہے-ایم-کیو-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org