0
Saturday 8 May 2021 04:22

سندھ حکومت نے کورونا کی کوئی ویکسن نہیں خریدی، حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت نے کورونا کی کوئی ویکسن نہیں خریدی، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی کوئی ویکسن نہیں خریدی، پنجاب نے ڈیڑھ ارب کی ویکسین منگوائی مگر سندھ نے نہیں خریدی۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اری گیشن میں 10 ارب کی رقم خرچ ہوئی مگر کہاں ہوئی کچھ پتا نہیں، لوکل گورنمنٹ کے 6 ارب خرچ ہوئے، یہاں وزارتیں ٹھیکے پر دی ہوئی ہیں۔

حلیم عادل نے کہا کہ سندھ حکومت کی رپورٹ کے مطابق اس میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن سفارشی پبلک سروس کمیشن بن چکا ہے، لگتا ہے صرف بڑے لوگوں کے بچے ہی پڑھتے ہیں، کسی ہاری مزدور کا بیٹا اب افسر کیوں نہیں بنتا۔ حلیم عادل نے کہا کہ پینشن اسکینڈل میں جو بھی ملوث ہیں ان کو سزا دی جائے، سندھ کے کاشتکاروں کے ساتھ ظلم کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 931386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش