0
Saturday 8 May 2021 04:59
علامہ طالب جوہری مرحوم کے خانوادے کو دھمکیاں دی جارہی ہے

ناصبی مولوی مظفر حسین شاہ مسلسل شیعہ مکتب کیخلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، گرفتار کیا جائے، شیعہ عمائدین

اگر کوئی دھونس دھمکی کی بات کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے
ناصبی مولوی مظفر حسین شاہ مسلسل شیعہ مکتب کیخلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، گرفتار کیا جائے، شیعہ عمائدین
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمارا برابر کا حصہ ہے اور کہیں کہیں زیادہ حصہ ہوجاتا ہے، اس ملک کے بانی کو پیسہ دینے والے راجہ صاحب محمود آباد اور اس ملک کو جنگ جتانے والا سپہ سالار جنرل موسیٰ شیعہ تھے، ایک ناصبی مولوی مظفر حسین شاہ جو کہ مسلسل شیعہ مکتب کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے اور مغلظات بک رہا ہے اس کو گرفتار کیا جائے،  وہ شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں کی توہین کررہا ہے، ہم بھی بہت کچھ کرسکتے ہے لیکن اس ملک میں امن کی وجہ سے خاموش ہے، ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک مخصوص ٹی وی چینل مسلسل فرقہ واریت پھیلا رہا ہے وہ بھی تشویشناک ہے، حقیقت کو بتانا ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ طالب جوہری مرحوم جیسا شخص جن کی شان میں مولوی مظفر حسین شاہ نے توہین کی اور انکے خانوادے کو دھمکی دی، ہم تمام مسالک کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر کوئی دھونس دھمکی کی بات کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے۔

مرکزی تنظیم عزاداری کے صدر ایس ایم نقی کی جانب سے کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ مولوی مظفر حسین شاہ  کی توہین آمیز حرکتوں پر ریاست اور ریاست کے اہلکاروں کی غیر جانبداری ملک کو انارکی طرف لے جائے گا اور اگر ہم سڑکوں پر آگئے تو پھر آپ کو پتا چلے گا اور ہم آپ کو بتائیں گے کہ کون کون توہین کررہا ہے، کون سی کتاب میں توہین ہورہی ہے اور ہم سب کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ مخالف گروہ بیرونی فنڈنگ پر ہمارے علماء کرام، خطباء و ذاکرین عظام،شعراء کرام، جلوس ہائے عزا کے پرمٹ ہولڈرز، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز کیخلاف بلاوجہ ایف آئی آرز کا اندراج کروا رہا ہے، ہر ایک کو اپنے عقائد مکمل طور پر بیان کرنے کی آزادی ہے اور ہمارا اصول شروع ہی سے یہ رہا ہے کہ اپنا عقیدہ چھوڑو نہیں دوسرے کا عقیدہ چھیڑو نہیں لیکن اگر کوئی تاریخی حقائق کو چھپائے گا تو حقائق بتانا ہمارا استحقاق ہے۔

علامہ ماجد رضا عابدی نے کہا کہ جس طرح ٹی وی پر مناظرے ہو رہے ہے اول تو یہ ہونے نہیں چاہیئے لیکن اگر کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو ہمیں بتاؤہم تو علی ولی اللہ بھی ثابت کردیں گے لیکن پھر پورے پاکستان میں اذان میں علی ولی اللہ پڑھوانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناصبی اور خارجی ٹولہ ہے جو اس ملک میں بدامنی پھیلا رہا ہے اور مولا علی (ع) نے خوارج کو شکست دینے کے بعد کہا تھا کہ یہ ختم نہیں ہوئے بلکہ وہ ہر دور میں زندہ رہیں گے اور اپنا فتنہ پھیلائیں گے۔علامہ نثار احمد قلندری کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ اس شرپسند ٹولے کے خلاف فوری کاروائی کرے ورنہ ہم انکی زبانوں کو خود کھینچ لیں گے۔ علامہ علی کرار  نقوی نےکہا کہ تم ہم سے کہتے ہو کہ ہم توہین کرتے ہے ہم رسول (ص) اور آل محمد (ع) سے محبت کرنے والے ہیں، اب ہم تاریخ سے ثابت کریں گے چودہ سو سال سے کون توہین کررہا ہے۔ علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا کہ ہم ایف آئی ار سے نہیں ڈرتے کیونکہ ہم میثم تمار کے ماننےوالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الفور ایف آئی آر واپس لی جائے۔ جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا نے کہا کہ ہم اس ملک کو ویسا ملک بنانا چاہتے جیسا قائداعظم کا پاکستان تھا۔
خبر کا کوڈ : 931387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش