QR CodeQR Code

حیدرآباد میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج، امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش

8 May 2021 05:28

قدم گاہ مولا علی (ع) کے باہر احتجاج سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا ہے اور رہے گا، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمان کے مطابق اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے اور پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے حیدرآباد شہر میں قدم گاہ مولا علی (ع) کے باہر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرین نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف بینرز اور فلسطینی و پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے امریکہ اور اس کے بغل بچے اسرائیل اور انکے عرب حواریوں خصوصاً سعودی عرب سے اظہار نفرت کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب و ظالم ریاست ہے جو لاکھوں معصوموں کا خون بہاکر بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا ہے اور رہے گا، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمان کے مطابق اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے اور پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ احتجاج کے آخر میں مظاہرین نے امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔


خبر کا کوڈ: 931395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931395/حیدرآباد-میں-مظلوم-فلسطینیوں-کی-حمایت-احتجاج-امریکی-اسرائیلی-پرچم-نذر-آتش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org