0
Saturday 8 May 2021 09:18

مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس سے جھڑپ، 163 فلسطینی زخمی

مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس سے جھڑپ، 163 فلسطینی زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس جوتوں سمیت داخل ہو گئی جس کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم میں 163 فلسطینی اور 6 اسرائیل پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکیں۔ اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کے گولے فائر کیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی پٹی میں کشیدگی ایک ہفتے سے جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 931418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش