QR CodeQR Code

فلسطینیوں پر اسرائیلیوں کا وحشیانہ فائرنگ اور تشدد فاشزم کی بدترین مثال ہے، خرم نواز گنڈاپور

8 May 2021 17:44

پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں اور مسلمہ بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کر رہا ہے اور کوئی اُسے روکنے والا نہیں۔ اقوام متحدہ اپنی ہی منظور کردہ قراردادوں پر عملددرآمد کب کروائے گی؟۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اسرائیلی فورسز کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عبادت کی رات وحشیانہ فائرنگ اور تشدد فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ او آئی سی اسرائیلی فاشزم کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب بھی اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کرتا ہے تو انسانی حقوق کی علاقائی اور قومی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی ہیں یہ منافقت اور ڈبل سٹینڈرڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں اور مسلمہ بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کر رہا ہے اور کوئی اُسے روکنے والا نہیں۔ اقوام متحدہ اپنی ہی منظور کردہ قراردادوں پر عملددرآمد کب کروائے گی؟۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں اور فسلطینی عوام کیساتھ ہونیوالے مظالم کا اقوام متحدہ نوٹس لے اور تشدد بند کروائے۔


خبر کا کوڈ: 931419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931419/فلسطینیوں-پر-اسرائیلیوں-کا-وحشیانہ-فائرنگ-اور-تشدد-فاشزم-کی-بدترین-مثال-ہے-خرم-نواز-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org