0
Saturday 8 May 2021 12:15

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی جرم بن گیا، لاہور میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی جرم بن گیا، لاہور میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی مال روڈ پر یوم القدس کی مناسبت سے ریلی نکالنا اور مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی جرم بن گیا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے القدس ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں علامہ حسن رضا ہمدانی، حسن رضا نقوی، زین زیدی، عاصم رضا، فراست بخاری، افسر رضا خان، ساجد تقوی، فخر عباس کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کی مدعیت میں درج ہونیوالے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریلی کے شرکاء امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور ریلی کے شرکاء نے فیصل چوک میں اسرائیل کا قومی پرچم نذر آتش کیا۔
 
ایف آئی آر میں لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں قائدین کی جانب سے شرکائے ریلی کو حکومت کیخلاف اکسانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایف آئی آر کے متن سے لگتا ہے کہ مدعی مقدمہ کو اسرائیل کے "قومی پرچم" کو نذرآتش کرنے کا زیادہ دکھ ہوا ہے۔ جبکہ حکومت کیخلاف اکسانے کے الزامات کا بھی ذکر کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ ریلی صرف فلسیطنی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے تھی جبکہ ریلی میں حکومت کیخلاف کوئی بات نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 931461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش