0
Saturday 8 May 2021 12:35

پنجاب اسمبلی، شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی، شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو بیرون لندن جانے سے روکنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔ صوبائی اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایئر پورٹ حکام کی جانب سے شہباز شریف کو بیرون ملک سفر سے روکنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ قراردار کے متن کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے سسٹم اپٹ ڈیٹ نہ ہونے کا جھوٹ بولا۔ محکمہ سول ایوی ایشن، وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہیں۔ شہباز شریف کو عدالت نے بیرون ملک سفر کی اجازت دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 931466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش