QR CodeQR Code

گورنر پنجاب نے وزیراعظم کے دورے کو قبل از وقت ہی کامیاب قرار دیدیا

8 May 2021 12:56

گورنر ہاوس میں ملاقات کرنیوالے مختلف وفود سے گفتگو میں چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،  وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ہر لحاظ سے کامیاب رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کوسعودی عرب کی دوستی پر  فخر ہے، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ سے ایک دوسرے  سے  کندھے سے کندھا ملاکر چلتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سعودی عرب کی محبت سے سرشار ہوگئے۔ وزیراعظم کے دورے کو قبل از وقت ہی کامیاب قرار دیدیا۔ گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کرنیوالے مختلف وفود سے گفتگو میں چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ہر لحاظ سے کامیاب رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو سعودی عرب کی دوستی پر  فخر ہے، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ سے ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملاکر چلتے ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے. اس موقع پر گورنر نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 931472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931472/گورنر-پنجاب-نے-وزیراعظم-کے-دورے-کو-قبل-وقت-ہی-کامیاب-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org