QR CodeQR Code

بھارت میں یورنیم کی قرقی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش

8 May 2021 13:12


اسلام ٹائمز۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں غیر مجاز افراد سے 7 کلو قدرتی یورنیم کی قرقی کے معاملے پر شدید تشویش ہے۔ بھارت میں قدرتی یورینیم کی قرقی کے معاملے پر ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے جاری کیئے گئے بیان میں یہ بات کہی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ایٹمی موادکی سیکیورٹی تمام ممالک کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بڑی مقدار میں قدرتی یورنیم کی قرقی کے معاملے کی تفصیلی تحقیقات ہونی چاہیے۔ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ بڑی مقدار میں یورنیم ریاستی کنٹرول سے کیسے باہر دستیاب تھا؟ دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس خلاء کی نشاندہی ہونی چاہیے جس کے باعث ایسا ہوا۔


خبر کا کوڈ: 931485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931485/بھارت-میں-یورنیم-کی-قرقی-پر-پاکستان-کا-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org