0
Saturday 8 May 2021 18:03

عالمی ضمیر اسرائیلی قبضہ پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، سراج الحق

عالمی ضمیر اسرائیلی قبضہ پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع پر فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی فوج کے حملوں سے دو سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ کئی ہفتوں سے فلسطینیوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کر رکھا ہے، مسجد اقصیٰ میں داخلے کے قدیم راستوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ بیت المقدس سے اسلامی، ثقافتی اور تاریخی نقوش کو مٹایا جا رہا ہے، مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک اور قبلہ اوّل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر اسرائیلی قبضہ پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، عالمی ادارے اسرائیل کو فلسطینیوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں سے باز رکھنے کیلئے اقدامات کریں۔ 
خبر کا کوڈ : 931530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش