0
Saturday 8 May 2021 20:06

حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا

حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز بڑھنے پر تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ این سی او سی نے صورتحال کے پیش نظر اور بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔ پہلے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند کئے گئے تھے لیکن اب 23 مئی تک بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق اجلاس 18 مئی کو ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 931537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش