QR CodeQR Code

ایم کیو ایم بھی گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہوگئی

8 May 2021 20:36

گلگت سے تعلق رکھنے والے حسین شاہ کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔ حسین شاہ متحدہ قومی مومنٹ گلگت بلتستان کے رہنماء ہیں اور ان کا تعلق گلگت کے نواحی علاقے برمس سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ بھی گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہوگئی۔ گلگت سے تعلق رکھنے والے حسین شاہ کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔ حسین شاہ ایم کیو ایم گلگت بلتستان کے رہنماء ہیں اور ان کا تعلق گلگت کے نواحی علاقے برمس سے ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جی بی رولز آف بزنس 2009ء کے تحت ایم کیو ایم رہنماء حسین شاہ کو وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کی حیثیت سے تقرر کر دیا ہے۔ گلگت بلتستان رولز آف بزنس 2009ء کے تحت معاون خصوصی کا باقاعدہ دفتر ہوگا اور ان کی تنخواہ اور مراعات صوبائی وزیر کے برابر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے نئے معاون خصوصی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 931545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931545/ایم-کیو-بھی-گلگت-بلتستان-حکومت-میں-شامل-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org