QR CodeQR Code

قدس شریف میں تناؤ کے اضافے پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا اظہار تشویش

8 May 2021 21:33

فلسطینی اخبار "القدس العربی" کیمطابق مغربی ایشیاء میں امن عمل کیلئے اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے موجودہ صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے تمام سیاسی و دینی رہنماؤں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مغربی ایشیاء میں امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر ٹور وینیسلینڈ (Tor Wennesland) نے فلسطینی مقدس شہر، قدس شریف میں حالیہ صیہونی بربریت اور اس کے نتیجے میں تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں ٹور وینیسلینڈ نے لکھا کہ ہم تمام فریقوں کو ذمہ دارانہ رویے اور آرام و سکون کی حفاظت کی دعوت دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے نمائندے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سب کو چاہئے کہ وہ امن و امان و استحکام کی حفاظت کی خاطر قدیمی قدس شریف میں موجود مقدس مقامات کی موجودہ صورتحال کا احترام بحال رکھیں۔ فلسطینی اخبار "القدس العربی" کے مطابق ٹور وینیسلینڈ نے موجودہ صورتحال کو قابو میں لانے کے لئے تمام سیاسی و دینی رہنماؤں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز، عالمی یوم القدس کے موقع پر غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی کیمپ "سالم" پر اپنے دھاوے کے دوران 2 فلسطینی جوانوں کو گولی مار کر جبکہ گذشتہ شب مسجد اقصی میں نمازِ باجماعت اور شیخ جراح میں احتجاجی مظاہرین پر حملہ کر کے 205 نہتے فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا تھا جس کے بعد سے تاحال قدس شریف میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 931551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931551/قدس-شریف-میں-تناو-کے-اضافے-پر-اقوام-متحدہ-خصوصی-نمائندے-کا-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org