0
Saturday 8 May 2021 22:14

وادی کشمیر میں کورونا کیسز میں 4788 کا بھاری اضافہ، 60 ہلاک

وادی کشمیر میں کورونا کیسز میں 4788 کا بھاری اضافہ، 60 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کورونا کیسز اور اموات میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں شبانہ کرفیو نافذ کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کرگل سنتوش سکھ دیو نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا کیسز اور اموات میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر ضلع میں شبانہ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرگل کے بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ رہتی ہے، شاید لوگوں کو معلوم ہے کہ یہاں اس کا زیادہ اثر نہیں ہے لیکن یہ غلط بات ہے، ہم نے ضلع میں شبانہ کرفیو، جس کو ہم ’کورونا کرفیو‘ کہتے ہیں، نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ ادھر جموں کشمیر میں سنیچر کے روز کورونا وائرس کے کیسوں میں بھاری اضافہ درج ہوا۔ یہاں آج 4788 کورونا کیسز سامنے آئے۔ اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس میں مبتلاء 60 افراد ہلاک ہوگئے۔ آج سرینگر ضلع میں 853، بارہمولہ میں 470، بڈگام میں 444، پلوامہ میں 325، کپوارہ میں 131، اننت ناگ میں 573، بانڈی پورہ میں 83، گاندربل میں 55 اور شوپیان ضلع میں 88 کیسز سامنے آگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 931553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش