0
Saturday 8 May 2021 22:14

کورونا میں تیزی سے اضافہ اور ٹیکہ کاری کے کم ہوتے اعداد و شمار مودی حکومت کا کارنامہ ہے، راہل گاندھی

کورونا میں تیزی سے اضافہ اور ٹیکہ کاری کے کم ہوتے اعداد و شمار مودی حکومت کا کارنامہ ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت میں کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ اور ٹیکہ کاری کے کم ہوتے اعداد و شمار پر مودی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان نکل رہی ہے لیکن مودی حکومت کی ترجیح وصولی بنی ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات اور ٹیکہ کاری کے کم ہوتے اعداد و شمار پر نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی ہے تو ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا میں تیزی سے اضافہ اور ٹیکہ کاری کے کم ہوتے اعداد و شمار مودی حکومت کا کارنامہ ہے۔ ایک دیگر ٹوٹ میں انہوں نے ٹیکہ کاری کے بجٹ پر بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکہ کاری کے بجٹ کا استعمال نہیں ہورہا ہے اور لوگوں کی زندگی کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی عوام کے بدلے صرف چند ایک خاندانوں کو ترجیح میں رکھے ہوئے ہے۔ اس دوران کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی 35000 کروڑ روپے کے کورونا بجٹ کا استعمال نہیں ہونے کے لئے حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ یہ جرم ہے، یہ فریب دہی ہے اور ایک بڑا دھوکہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 931557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش