QR CodeQR Code

قدس شریف میں صیہونی بربریت پر روس کا اظہار تشویش

8 May 2021 22:09

روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی کیمطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں قدس شریف کی تازہ ترین صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس، قدس شریف میں کشیدگی کے اضافے پر پریشان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قدس شریف میں گذشتہ تین روز سے جاری صیہونی بربریت اور تناؤ کی نئی لہر پر روسی وزارت خارجہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں قدس شریف کی تازہ ترین صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس، قدس شریف میں کشیدگی کے اضافے پر پریشان ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تناؤ بڑھانے والے اقدامات سے پرہیز کریں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ہلال احمر نے اطلاع دی تھی کہ مسجد اقصی پر صیہونی دھاوے کے باعث کم از کم 205 نہتے فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں جبکہ قدس شریف میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات پر فلسطینی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ قدس شریف کی تازہ صورتحال پر خصوصی اجلاس بلائے۔


خبر کا کوڈ: 931560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931560/قدس-شریف-میں-صیہونی-بربریت-پر-روس-کا-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org