QR CodeQR Code

افغانستان، سید الشہداء اسکول پر راکٹ حملے، 25 طالبات سمیت 40 افراد شہید

8 May 2021 22:28

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے تین راکٹ اسکول کی عمارت سے ٹکرائے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ افغانستان کے ہزارہ قبائل کی اکثریت پر مشتمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اسکول پر تین راکٹ داغے گئے، جس کے نتیجے میں 25 طالبات سمیت 40 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے علاقے دشت بارچی کے سید الشہدا اسکول پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طلبات چھٹی کے بعد باہر نکل رہی تھیں۔ پچاس کے قریب زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے تین راکٹ اسکول کی عمارت سے ٹکرائے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ افغانستان کے ہزارہ قبائل کی اکثریت پر مشتمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 931561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931561/افغانستان-سید-الشہداء-اسکول-پر-راکٹ-حملے-25-طالبات-سمیت-40-افراد-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org