0
Saturday 8 May 2021 22:33

مسجد الاقصیٰ پر صہیونیوں کے حملے کی مذمت، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ایران

مسجد الاقصیٰ پر صہیونیوں کے حملے کی مذمت، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ایران
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے مسجد الاقصیٰ پر صہیونیوں کے مجرمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر صہیونیوں نے اپنے ظالمانہ حملے میں متعدد فلسطینی نمازیوں کے شہید اور زخمی کردیا، صہیونیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کرکے ایک بار پھر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے فلسطینی شہیدوں کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کی جبکہ زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کو فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر حاصل ہے، ہم فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایران فلسطینیوں کی حمایت کو اپنا دینی، مذہبی، اخلاقی اور سیاسی فریضہ سمجھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 931564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش