0
Saturday 8 May 2021 22:35

مہمند میں پانی کی ٹینکی گرنے سے 7 بچے جاں بحق

مہمند میں پانی کی ٹینکی گرنے سے 7 بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع مہمند میں پانی کی بڑی ٹینکی گرنے سے کھیل کود میں مصروف 7 بچے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں پانی کی بڑی ٹینکی گر گئی، جس کے باعث وہاں کھیل کود میں مصروف 7 بچے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعہ انبار کے علاقے گمبتے میں پیش آیا، اور جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان تھیں، جب کہ واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 931565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش