QR CodeQR Code

دشمن کو ذلت آمیز شکست دیکر تاریخ کے قبرستان میں روانہ کریں گے، سربراہ سپاہ پاسداران

8 May 2021 22:42

خان طومان کے شہداء کی سالگرہ کے موقع پر گفتگو میں میجر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ آج عوام کی استقامت، پائمردی، صبر، فداکاری اور وفاداری کی بدولت اسلام کو فروغ مل رہا ہے اور اسلام دشمن عناصر کو مختلف محاذوں پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے خان طومان کے شہداء کی سالگرہ کے موقع پر گفتگو میں شہداء کی عظيم قربانیوں کے تحفظ اور ان کے اہداف کے حصول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو ذلت آمیز شکست دیکر تاریخ کے قبرستان میں روانہ کریں گے۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ عوام کا اسلام میں اہم مقام ہے اور عوام کی بدولت اسلام مضبوط اور مستحکم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمد للہ آج عوام کی استقامت، پائمردی، صبر، فداکاری اور وفاداری کی بدولت اسلام کو فروغ مل رہا ہے اور اسلام دشمن عناصر کو مختلف محاذوں پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت مردان الہٰی کی آرزو ہوتی ہے اور شہادت ہی موت کا اعلیٰ ترین درجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مازندران کے مدافعین حرم شہداء کی تعداد 42 ہے، جن میں شام کے علاقہ خان طومان میں 16 مازندرانی شہید بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 931567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931567/دشمن-کو-ذلت-آمیز-شکست-دیکر-تاریخ-کے-قبرستان-میں-روانہ-کریں-گے-سربراہ-سپاہ-پاسداران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org