0
Saturday 8 May 2021 23:14

لیہ میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام یوم القدس ریلی

لیہ میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام یوم القدس ریلی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع لیہ کے زیراہتمام یوم القدس کے موقع پر ریلی نکالی گئی، لیہ شہر میں نکالی گئی ریلی کی قیادت ایس یو سی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید نئیر عباس کاظمی اور ضلعی صدر ملک ذوالفقار اولکھ نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر قبلہ اول کی آزادی اور اسرائیل و امریکہ کیخلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید نئیر عباس کاظمی، ملک ذوالفقار اولکھ اور دیگر کا کہنا تھا کہ عالمی استکباری طاقتوں بالخصوص امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود شام، عراق، یمن، لبنان اور فلسطین میں شکست کھا کر ہزیمت اٹھانے پر مجبور ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے جن کمزور ممالک پر سات دہائیوں سے مظالم کے پہاڑ ڈھائے جاتے رہے، اب انہی ممالک سے غاصب ریاست کو جوابی حملوں میں جدید میزائلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 931571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش