0
Saturday 8 May 2021 23:23

پشاور، مختلف شیعہ تنظیموں کا بیت المقدس کی آزادی کیلئے احتجاج

پشاور، مختلف شیعہ تنظیموں کا بیت المقدس کی آزادی کیلئے احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان، امامیہ کونسل خیبر پختونخوا، قومی محرم کمیٹی، قومی امن کمیٹی اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء زاہد علی آخونزادہ، امامیہ کونسل خیبر پختونخوا کے رہنماء سید ابرار حسین شاہ جعفری، سید تعظیم علی شاہ کاظمی، قومی محرم کمیٹی کے سربراہ آخونزادہ مجاہد علی اکبر، پروفیسر ملازم حسین، قومی امن کمیٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید اظہر علی شاہ، علامہ سید ثقلین نقوی، اہل سنت علماء مولانا قاری عامر جان اور مولانا اسلام گل سمیت جے ایس او کے ڈویژنل صدر علی رضا میر نے کی۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل کے قبلہ اول بیت المقدس اور فلسطین کی مقدس سرزمین پر ناجائز اور ناپاک قبضے کے مذمتی نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل اور فلسطین کی جنگ کو حق و باطل کی جنگ قرار دیتے ہوئے بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصابہ قبضے کی بھرپور مذمت کی اور فلسطین کی اسرائیلی تسلط سے آزادی تک مظلوم فلسطینیوں کے اخلاقی، سفارتی، انسانی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا۔ بعد ازاں مظاہرین نے مردہ بادہ اسرائیل کے نعروں کی گونج میں اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈے بھی نذر آتش کیے۔
خبر کا کوڈ : 931575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش