QR CodeQR Code

حکمراں بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدمات کریں عوام دعائیں دینگے، جماعت اسلامی

8 May 2021 23:23

اپنے ایک بیان میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ وزیراعظم کا سسٹم سے مایوسی اظہار اس بات کی دلیل ہے کہ موجودہ سسٹم اور کرپٹ نظام میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکمراں نمائشی دورے کرنے کی بجائے مہنگائی سمیت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدمات کریں تو ظلم و ناانصافی کے مارے عوام ان کو بہت ساری دعائیں دیں گے، وزیراعظم کا سسٹم سے مایوسی اظہار اس بات کی دلیل ہے کہ موجودہ سسٹم اور کرپٹ نظام میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ہے، اس لئے جماعت اسلامی نے ہمیشہ چہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی کی بات کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ اس نظام میں جو جتنا بڑا چور ہے وہ طاقتور ہے، غریب اور امیر کیلئے الگ الگ قانون معاشرے میں انارکی کا سبب بن رہا ہے، ایک پاکستان میں دو قانون انصاف کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ کورونا اور کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، پی ٹی آئی حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے روزمرہ کی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔


خبر کا کوڈ: 931576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931576/حکمراں-بنیادی-مسائل-کے-حل-کیلئے-اقدمات-کریں-عوام-دعائیں-دینگے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org