QR CodeQR Code

پشاور، خانہ فرہنگ ایران میں قدس کے حوالے سے گول میز کانفرنس

10 May 2021 00:55

مقررین کا کہنا تھا کہ یوم القدس منانے کا مقصد مسلمانوں بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق اور ظالم جابر صیہونی ریاست کیخلاف آواز بلند کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں یوم القدس کے حوالے سے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایرانی قونصلیٹ اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسئولین، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد رمضان توقیر، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سربراہ علامہ سید وحید عباس کاظمی، علامہ عابد حسین شاکری، علامہ ارشاد حسین خلیلی، اہلسنت عالم دین مولانا محمد شعیب خان کے علاوہ پروفیسرز اور اسکالرز نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ یوم القدس منانے کا مقصد مسلمانوں بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق اور ظالم جابر صیہونی ریاست کے خلاف آواز بلند کرنا ہے، جب تک مسلمان ممالک ایک ساتھ ملکر مغربی ممالک کے خلاف آواز بلند نہیں کرتے تو مسلمانوں پر ظلم و ستم ہوتا رہے گا اور اسلامی ممالک کے سربراہان خاموش تماشائی بنے نظر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے اسلامی ریاستوں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، ورنہ سامراج کے ایجنٹ اور سہولت کار اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے سرگرم نظر آئیں گے۔ اس گول میز کانفرنس میں یوم القدس کا بیانیہ پیش کیا گیا، جس پر تمام حاضرین نے تائید کا اظہار کیا اور اس بیانیہ پر تمام شرکاء نے دستخط کئے۔ کانفرنس کے دوران یوم القدس کے حوالے سے ایک ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 931577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931577/پشاور-خانہ-فرہنگ-ایران-میں-قدس-کے-حوالے-سے-گول-میز-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org