QR CodeQR Code

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے، ثروت اعجاز قادری

8 May 2021 23:29

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ مسلم ممالک اور اُمت مسلمہ کا اتحاد ظالموں کا راستہ روک کر انصاف کی بالادستی قائم کرسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و بربریت اور نسل کشی پر یورپی یونین اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظالمانہ اور غیر منصفانہ اقدام کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلم ممالک اور اُمت مسلمہ کا اتحاد ظالموں کا راستہ روک کر انصاف کی بالادستی قائم کرسکتا ہے، اتحاد و یکجہتی کی طاقت سے ہی دنیا میں انصاف کی بالادستی اور ظالم کو ظلم کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف استحصالی ادارہ ہے، جو مسلم ممالک پر ظلم اور ناانصافی قائم کرنا چاہتا ہے، سود کی لعنت سے نکلنے کیلئے حکمرانوں کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران فرانس و امریکا کی بجائے اپنا رخ مدینہ کی طرف کرلیں، تو معاشی استحکام سالوں میں نہیں بلکہ دنوں میں بہتر نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 931578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931578/فلسطینیوں-پر-اسرائیلی-مظالم-روکنے-کیلئے-اقوام-متحدہ-کردار-ادا-کرے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org