QR CodeQR Code

 اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے، اس کی دہشت گردی نے پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ایازالحق قاسمی 

8 May 2021 23:40

ملتان میں افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی رہنماکا کہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ مسلم اُمہ کو کسی صورت میں قبول نہیں، جمعیت علمائے اسلام فلسطینی بھائیوں کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ حمایت کا اعلان کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وامیر ضلع ملتان مولانا محمد ایازالحق قاسمی نے کہا ہے کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں عبادت میں مصروف قبلہ اول بیت المقدس میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرے، اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے اور اس کی دہشت گردی نے پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس صورتحال میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے علی ٹاون میں جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کے نائب امرا مولانا عبدالرحمن قاسمی، قاری محمد عبداللہ عابد کی طرف سے جماعتی احباب کے لیے دی گئی افطار پارٹی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ مسلم اُمہ کو کسی صورت میں قبول نہیں، جمعیت علمائے اسلام فلسطینی بھائیوں کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ اس موقع پر مولانا سلطان محمود ضیائ، مولانا عبداللہ خادم، قاری محمد اسلم، مولانا حبیب الرحمن اکبر، زاہد مقصود احمدقریشی، قاری عبدالرحمن راشد، قاری ابوبکر عثمان مدنی، فدا الرحمن، قاری فیاض الرحمن، قاری سیف اللہ، ریاض ربانی، قاری نعمان، سیف اللہ، آمین ساجد، قاری محمد عمران، عبدالمنان، عبدالحنان ودیگر کثیر تعداد میں علما و معزیزین علاقہ شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 931580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931580/اسرائیل-ایک-دہشت-گرد-ملک-ہے-اس-کی-گردی-نے-پورے-عالم-اسلام-کو-اپنی-لپیٹ-میں-لیا-ہوا-ایازالحق-قاسمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org