0
Saturday 8 May 2021 23:51

پی ٹی آئی نے نہ صرف ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پالیسوں کو جاری رکھا بلکہ انکو بڑھوتری دی، راو محمد ظفر

پی ٹی آئی نے نہ صرف ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پالیسوں کو جاری رکھا بلکہ انکو بڑھوتری دی، راو محمد ظفر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر نے کہا ہے کہ نام نہاد بڑی سیاسی پارٹیاں سٹیٹس کو کی علمبردار اور مغرب کے احکامات بجا لانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں، پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے سے قبل ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے دعوے کئے مگر تاحال اس جانب ایک بھی قدم نہیں اٹھایا۔ پی ٹی آئی نے نہ صرف ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پالیسوں کو جاری رکھا بلکہ انکو بڑھوتری دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قوت الاسلام کمپلیکس میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی، پروفیسر علی اصغر سلیمی، مولانا عبدالرزاق نے بھی خطاب کیا۔ راو محمد ظفر کا کہنا تھا کہ سودی معیشت کے تسلسل کی بات ہو یا تھانہ پٹوار کلچر کے ذریعے عوام کو دبانے کا معاملہ ہو، تینوں جماعتیں ایک ہی پالیسی پر گامزن ہیں۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض طبقہ نے عوامی فلاحی پروگراموں پر کبھی توجہ نہیں دی، نہ ہی ان کا مقصد ملک میں پائیدار اسلامی جمہوری نظام کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اب حکمرانوں کے چہرے پہچان چکے ہیں، قوم کو صالح اور نیک قیادت کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی کی صورت میں قوم کے پاس ایک بہترین آپشن موجود ہے۔ اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنائیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 931585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش