0
Sunday 9 May 2021 00:47

مدینہ کی ریاست میں مظلوموں کی حمایت کی جاتی ہے ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی، علامہ اقتدار نقوی 

مدینہ کی ریاست میں مظلوموں کی حمایت کی جاتی ہے ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی، علامہ اقتدار نقوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے جنوبی پنجاب میں یوم القدس کی ریلیوں پر ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ریاست مدینہ کو بدنام کردیا ہے، ریاست مدینہ میں مظلوموں کی حمایت کی جاتی ہے نہ کہ ظالموں کا ساتھ دیا جاتا ہے، آج کشمیر، فلسطین اور یمن میں مسلمان مظالم کا شکار ہیں لیکن ہم پاکستان میں دوسروں کی مفاد کی خاطر فلسطینیوں کے حق میں بلند ہونے والی آواز کو دبا رہے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ آج بھارت، اسرائیل، امریکہ اور سعودی اتحاد عالم اسلام پر مظالم ڈھا رہا ہے، او آئی سی اور اسلامی ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نکلنے والی ریلیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے، جنوبی پنجاب اور بالخصوص ملتان میں یوم علی کے جلوسوں کے خلاف کاروائی تعصب پر مبنی ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔
خبر کا کوڈ : 931588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش