0
Sunday 9 May 2021 01:18

عید تعطیلات، سیاحت پر عائد پابندی میں‌ نرمی کا اعلان

عید تعطیلات، سیاحت پر عائد پابندی میں‌ نرمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا کے باعث سیاحت پر عائد ہونے والی پابندی میں نرمی کردی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خواہ حکومت نے کرونا ایس او پیز کے تناظر میں عید الفطر کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے کی پابندی عائد کی تھی۔ حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کا اطلاق مقامی اور غیر ملکی سیاحوں پر ہونا تھا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ مقامی اور ملکی افراد پر سیاحتی مقامات پر 8 سے 16 مئی تک کرونا ایس او پیز کے تناظر میں پابندی عائد ہوگی۔ اب صوبائی محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے پابندی سے استشنیٰ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق غیرملکی سیاحوں اور بین الاقوامی گروپس کو سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا جبکہ انہیں کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی دکھانا ہوگی۔محکمہ سیاحت کے مطابق 8 سے 16 مئی کے درمیان شمالی علاقہ جات میں قائم سیاحتی یا تفریحی مقامات پر جانے والے غیرملکی سیاحوں کو پی سی آر رپورٹ  دکھانے کے بعد ہی جانے کی اجازت دی جائے گی۔ صوبائی محکمے کیجانب سے صرف ان غیر ملکی سیاحوں یا بین الاقوامی سیاحتی گروپس کو ہی استثناء دیا گیا ہے جو پہلے سے ان علاقوں میں موجود ہیں، مقامی یا پاکستانی شہریوں پر پابندی بدستور برقرار ہے۔
خبر کا کوڈ : 931590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش