QR CodeQR Code

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں مئی کیلئے اضافہ کردیا

9 May 2021 01:27

سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 10.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 10.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل میں سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 9.76 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی جبکہ اوگرا نے سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں بھی 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کااضافہ کر دیا ،سوئی نادرن کیلیے ایل این جی کی قیمت 9.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔ اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


خبر کا کوڈ: 931593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931593/اوگرا-نے-ایل-این-جی-کی-قیمت-میں-مئی-کیلئے-اضافہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org