QR CodeQR Code

برطانیہ سے ایٹسرازینیکا کویکس ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

9 May 2021 01:33

ٹویٹ میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کے لیے کویکس ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، کورونا وباء نے جہاں فاصلے بڑھائے ہیں وہیں ہمیں ایک دوسرے کے قریب بھی لایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ سے ایٹسرازینیکا کویکس ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ سے ایٹسرازینیکا کویکس ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تصدیق کردی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کے لیے کویکس ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، کورونا وباء نے جہاں فاصلے بڑھائے ہیں وہیں ہمیں ایک دوسرے کے قریب بھی لایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 931594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931594/برطانیہ-سے-ایٹسرازینیکا-کویکس-ویکسین-کی-پہلی-کھیپ-پاکستان-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org