QR CodeQR Code

بیت المقدس میں وقوع پذیر ہونیوالے حوادث "حسب سابق" نہیں، صیہونی اخبار

9 May 2021 03:00

"شہاب نیوز" کیمطابق صیہونی کالمسٹ لیورام نے "معاریو" میں چھپنے والے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ بیت المقدس میں ہونیوالے حالیہ احتجاجی مظاہرے دینی و قومی بنیادوں پر استوار ہیں جبکہ مقدس مقام (مسجد اقصی) پر صیہونی چڑھائی دینی، (قدس شریف سمیت متعدد فلسطینی) شہروں کو یہودی بنانا قومی اور (فلسطینی) انتخابات کا اسرائیل کیجانب سے ملتوی کر دیا جانا ان مظاہروں کا سیاسی محرک تھا درحالیکہ سیاسی رابطے کے فقدان کے باوجود اسرائیلی و فلسطینی حکومتیں ایکدوسرے کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں تاکہ مغربی کنارے میں حماس کی فوجی قوت کو کم کرنے میں ایک دوسرے کیساتھ مکمل تعاون کر سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل سے وابستہ ایک قدیم عبری اخبار "معاریو" (Maariv) نے قدس شریف میں وقوع پذیر ہونے والے حالیہ حوادث اور مسجد اقصی میں صیہونی بربریت پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آجکل مسجد اقصی میں ہونے والے واقعات، خصوصا گذشتہ شب کا واقعہ، سال 2014ء کی جنگ سے پہلے کے واقعات جیسا تھا۔ عرب ای مجلے "شہاب نیوز" کے مطابق صیہونی کالمسٹ لیورام نے معاریو میں چھپنے والے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ بیت المقدس میں ہونے والے حالیہ احتجاجی مظاہرے دینی و قومی بنیادوں پر استوار ہیں جبکہ مقدس مقام (مسجد اقصی) پر صیہونی چڑھائی دینی، (قدس شریف سمیت متعدد فلسطینی) شہروں کو یہودی بنانا قومی اور (فلسطینی) انتخابات کا اسرائیل کی جانب سے ملتوی کر دیا جانا ان مظاہروں کا سیاسی محرک تھا جبکہ (فلسطینی مزاحمتی فورس) عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف کی جانب سے جاری ہونے والا بیان غزہ اور شیخ جراح کے درمیان استوار تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔

صیہونی مصنف کا لکھنا تھا کہ محمد الضیف نے تاحال چند ایک کارروائیوں کی کمان سنبھالی ہے اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ مغربی کنارے و قدس میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات بالآخر غزہ میں "فوجی تصادم" کا باعث بنیں گے جبکہ آجکل وقوع پذیر ہونے والے حادثات، سال 2014ء کی غزہ جنگ سے پہلے کے واقعات جیسے ہیں۔ صیہونی اخبار کے مطابق اسرائیل نے حالات کو پرسکون کرنے کے لئے قطر کی جانب سے غزہ بھیجی جانے والی رقوم کا بارہا استعمال کیا ہے تاہم اس مرتبہ صورتحال یکسر مختلف ہے جبکہ مغربی کنارے میں حالات کی کشیدگی کی بہت سی دوسری وجوہات بھی ہیں۔ معاریو نے لکھا کہ (غاصب) صیہونی رژیم و فلسطینی حکومت کے درمیان متعدد مشترکہ مفاد موجود ہیں جن کے باعث وہ دونوں ہی مغربی کنارے و بیت المقدس میں کشیدگی کے بڑھنے میں رکاوٹ ہیں تاہم اس مرتبہ سیاسی رابطے کے فقدان کے باوجود دونوں فریق ایک دوسرے سے مکمل رابطے میں ہیں تاکہ مغربی کنارے میں حماس کی فوجی قوت کو کم کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کر سکیں۔


خبر کا کوڈ: 931604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931604/بیت-المقدس-میں-وقوع-پذیر-ہونیوالے-حوادث-حسب-سابق-نہیں-صیہونی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org