0
Sunday 9 May 2021 11:30

اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر حملہ بدترین دہشتگردی ہے، چودھری سرور

اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر حملہ بدترین دہشتگردی ہے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر حملہ بدترین دہشتگر دی ہے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ بیگناہ نمازیوں کو نشانہ بنا کر اسرائیل نے ہٹلر کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی اسرائیلی دہشتگردی پر خاموشی شرمناک ہے، اُمت مسلمہ کو بھی اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف دو ٹوک پالیسی بنانا ہوگی۔

چودھری سرور نے مزید کہا کہ دنیا میں امن کیلئے کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا حل لازم ہو چکا ہے، جب تک یہ دونوں مسائل کے حل تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کیلئے ہر فورم پر ان کیساتھ ہے۔ گورنر پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ سے اسرائیلی فورسز کے فلسطینی نمازیوں پر کئے جانیوالے حملے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
خبر کا کوڈ : 931630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش