0
Sunday 9 May 2021 11:56

عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی، وزیراطلاعات فواد چوہدری

عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی، وزیراطلاعات فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس کے بنائے کلینڈر کے مطابق شوال کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگرچہ عید الفطر کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے، تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کلینڈر اور ایپ کے مطابق شوال کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا جب کہ عیدالفطر 14 مئی 2021ء کو ہوگی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اس سے قبل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر تھے، اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اور ان کے درمیان چاند کے مسئلے پر بحث بھی رہتی تھی، اور رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل ہی وزارت سائنس کی جانب سے چاند کی رویت کا اعلان کر دیا جاتا تھا، تاہم مفتی منیب الرحمان کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے فارغ کرکے ان کی جگہ بادشاہی مسجد کے امام و خطیب مولانا ابوالخبیر کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی بنادیا گیا ہے، جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داریاں وفاقی وزیر شبلی فراز کو سونپ دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 931638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش