QR CodeQR Code

لکی مروت میں دہشتگردوں سے مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

9 May 2021 12:00

ضلع لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر مبینہ دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جبکہ ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل انوار اللہ زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر مبینہ دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جبکہ ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل انوار اللہ زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ ایس ایچ او نوید نواز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے، دونوں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی پولیس موبائل پر حملہ کیا جن کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی۔


خبر کا کوڈ: 931640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931640/لکی-مروت-میں-دہشتگردوں-سے-مقابلے-اسسٹنٹ-سب-انسپکٹر-شہید-2-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org