0
Sunday 9 May 2021 16:56

ملک وزیراعظم کی عوام دشمن سوچ کی بدولت تباہ ہو چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

ملک وزیراعظم کی عوام دشمن سوچ کی بدولت تباہ ہو چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک وزیراعظم کی عوام دشمن سوچ کی بدولت معاشی لحاظ سے تباہ ہو چکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں غربت کی شرح میں تشویش ناک اضافے پر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے آٹھ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے دہانے پر کھڑے ہیں، جبکہ پاکستان میں یومیہ 15 سے 20 افراد خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر رہے ہیں، پاکستان میں دوائیں سو فیصد سے زائد مہنگی ہو چکی ہیں اور غریب کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عام آدمی کی جیب سے 90 ارب روپے سے زائد نکالنے کیلئے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ عید کے بعد صنعتی شعبے سے 20 فیصد ملازمین کو نوکریوں سے نکال دینے کے خدشے نے حقیقت کا روپ دھارا تو حالات اور خراب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کی وجہ کرپشن کو بتانے والے وزیراعظم صاحب! ملک آپ کی عوام دشمن سوچ کی بدولت معاشی لحاظ سے تباہ ہو چکا ہے، اشرافیہ کیلئے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کیلئے لنگر خانے، وزیراعظم صاحب ایسے نہیں چلے گا۔
خبر کا کوڈ : 931682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش